بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتے کا مسئلہ


سوال

ہم دو بہنوں کے پچھلے دس سال سے رشتے کے معاملات نہیں ہو رہے، بہت وظیفے پڑھے مطلوبہ رشتہ حاصل نہیں ہوا ، کیسے معلوم کیا جائے کہ رشتوں میں کوئی رکاوٹ ہے؟

جواب

ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے، اللہ تبارک وتعالیٰ کی قدرت سے سب کام بنتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسہ رکھیں، اور رکاوٹ یا دیگر خیالات کی طرف دھیان نہ کریں، نمازوں کی پابندی کریں، نمازوں کے بعد دعا کا اہتمام کریں، صبح وشام ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھیں اورعشاء کی نماز کے بعد دورکعت صلاۃ الحاجت پڑھ کے اول وآخر درود شریف اور درمیان میں گیارہ سو مرتبہ یالطیف پڑھ کر دعا کریں ان شاءاللہ رشتہ کا مسئلہ بخوبی حل ہوجائےگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200558

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں