بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کے لیے ڈیجیٹل تصویر کھنچوانا


سوال

کیا رشتہ کے لیے ڈیجیٹل تصویر بنوانا جائز ہے؟ جن سے رشتہ طے ہونا ہے وہ ملک سے باہر ہوتے ہیں، اس لیے تصویر کے علاوہ کوئی صورت نہیں ہے۔

جواب

تصویر چاہے ڈیجیٹل ہو یا نان ڈیجیٹل  دونوں کا حکم ایک ہی ہے،دونوں ہی کھنچوانا اور کھینچنا جائز نہیں،  مذکورہ صورت میں اگر لڑکے کا لڑکی کو براہ راست دیکھنے کا موقع نہ بن پائے تو جن گھر والوں نے لڑکی کو دیکھا اور پسند کیا ہے، انہی سے لڑکی کا حلیہ، شکل وصورت اور سیرت معلوم کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم 

 


فتوی نمبر : 143802200034

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں