بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتہ پسند نہیں، بڑے زبردستی کریں تو کیا نکاح ہوجائے گا؟


سوال

لڑکا اور لڑکی دونوں بالغ ہیں، شادی کا مسئلہ ہے دونوں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے اور پھر بھی گھر کے بزرگ ان دونوں کی شادی زبردستی کرنا چاہتے ہیں، شریعت کیا کہتی ہے دونوں کی شادی یعنی نکاح درست ہے یا نہیں؟

جواب

اگر واقعۃً دونوں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تو بزرگوں کا دونوں پر  زبردستی کرنا درست نہیں، ان کو چاہیے ان دونوں کے لیے کوئی اور مناسب رشتہ تلاش کریں، تاہم ناپسندیدگی کے باوجود اگر لڑکا اورلڑکی ایجاب وقبول کرلیں گے تو نکاح ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں