بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رشتوں میں بندش کے لیے کیا کیا جائے؟


سوال

میری عمر 36 سال ہے اور میری بہن ہے، مجھے میرے جاننے والے کہہ رہے ہیں کہ میں آپ لوگوں سے رابطہ کروں، رشتوں میں بندش کا بول رہے ہیں۔ ایسے بزرگ کا بتا دیں جو قرآن و سنت سے بتائیں۔

جواب

رشتے کے حصول کے سورۃ الواقعہ اور سورۃ الطارق کا صبح شام پڑھنا مفید ہے، نیز اس دعا کا اہتمام کریں:

{ رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ }

اللہ رب العزت نے چاہا تو اچھا رشتہ میسر آئے گا، بندش اور اس کے توڑ کی طرف توجہ دینے سے زیادہ اہم فرائض کی پابندی، گناہوں سے اجتناب، تلاوتِ قرآنِ کریم، منزل، مسنون دعائیں اور دعا کا اہتمام کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201926

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں