بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رجوع کی صورت


سوال

میرے شوہر نے مجھے ایک طلاق دی تھی اور میں حاملہ تھی اور  9 دن بعد فون پر رجوع زبانی کرلیا تھا، پھر تین مہینے تک ہماری کوئی بات نہیں ہوئی ، اور  پھر بات ہوئی تو میرے شوہر رجوع والی بات بھول چکےتھے، اب طلاق کو 10 ماہ ہونے والے ہیں، کیا اب اگر وہ آئیں تو میں ان کی بیوی بن کر رہ سکتی ہوں؟

جواب

مذکورہ صورت میں اگر انہوں نے طلاقِ رجعی دی تھی یعنی لفظِ ’’طلاق‘‘  استعمال کیا تھا اور پھر  جب انہوں نے عدت کے اندر ہی رجوع کرلیا تو آپ ان کی بیوی ہیں، آپ ان کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔ اگر طلاقِ بائن دی تھی تو اس کے لیے رجوع کافی نہیں، بلکہ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے تقرر کے ساتھ نیا نکاح کرنا ضروری ہے۔

"وإذا طلق الرجل امرأته تطليقةً رجعيةً أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض". (الفتاوی الهندیة، ۱/۴۷۰، رشیدیه) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200532

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں