بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشہور راوی


سوال

’’ابو اسحاق‘‘  کے نام سے جو راوی حدیث ہیں،  ان راوی کے بارے میں معلومات کی ضرورت تھی کہ وہ کس حد تک عادل ہیں اور کس حد تک جرح شدہ ہیں ؟

جواب

ابو اسحاق کے نام سے کتبِ حدیث میں کافی محدثین موجود ہیں، مثلاً :ابو اسحاق فزاری ، ابواسحاق شیرازی ، ابو اسحاق سبیعی، ابو اسحاق المدنی، ابو اسحاق الاصبھانی، ابواسحاق الازدی،  ابواسحاق الحربی, ابواسحاق الرازی وغیرہ ۔

 اس کے علاوہ اور بھی بہت  علماء اس نام سے جانے جاتے ہیں، جن میں سے بعض ثقہ ہیں، بعض ضعیف ہیں، بعض صرف محدث ہیں، بعض محدث ہونے کے ساتھ  فقیہ یا نحوی یا کسی اور فن میں بھی مشہور ہیں ، بعض بخاری کے رواۃ ہیں،  بعض دیگر کتب کے،  بعض کی خود اپنی حدیث پر لکھی گئی کتابیں ہیں۔

 سائل کی مراد کون سے ابو اسحاق ہیں؟  اس کی وضاحت کردیتے تو ان کے بارے میں تفصیلات بتادی جاتیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں