بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رجاب نام رکھنا


سوال

میری بیٹی کا نام ’’رجاب‘‘ ہے، اس کا معنی بتا دیں؟

جواب

’’رِجَاب‘‘  رجب کی جمع ہے، اور ’’رجب‘‘  ہجری سال کا ساتواں مہینہ ہے، رجب کے دیگر معانی میں  ڈرنا، گھبرانا، شرمانا، اکیلا رہ جانا وغیرہ کے آتے ہیں، یہ نام رکھنا درست نہیں، لہذا آپ اپنی صاحبزادی کا نام صحابیات کے اسماء میں سے کسی صحابیہ کے نام پر رکھ لیں، یا عمدہ معانی کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیں۔

البتہ ’’رِحَاب‘‘ (را کے نیچے زیر، ح پر زبر) کے ساتھ  ’’رَحْبَه‘‘ کی جمع ہے، اس کا معنیٰ ہے: کشادہ جگہ، یا کشادگی اور وسعت۔ یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے۔ 

مزید اچھے ناموں کے حوالے سے ہماری ویب سائٹ پر موجود اسلامی نام کے عنوان کا انتخاب کرکے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

تعريف و معنى رجاب في معجم المعاني الجامع - معجم عربي عربي: 

"رِجاب: (اسم) رِجاب : جمع رَجَب رَجَب: (اسم) الجمع : رجبات و أرجاب و أرجُب و أرجِبة و رِجاب و رُجوب الشّهر السّابع من شهور السَّنة الهجريَّة ، يأتي بعد جُمادَى الثانية ويليه شعبان ، وهو من الأشهُر الحُرُم التي كان العرب يُحرِّمون فيها القتال عِش رَجَبًا ترَ عَجَبًا [ مثل ]: يُضرب في الوعيد بعد حين ، وقيل كناية عن السَّنة رَجَبَ: (فعل) رَجَبْتُ ، أَرْجُبُ ، اُرْجُبْ ، مصدر رَجْبٌ ، رُجوبٌ رَجِبَ ، رَجَبَ رَجَبَ الوَلدُ : فَزِعَ رَجَبَتِ الْمَرْأَةُ : اِسْتَحْيَتْ رَجَبَ مِنْهُ : اِسْتَحْيا رَجَبَ السَّيِّدَ رَجْباً : خَافَهُ ، أَوْ هَابَهُ وَعَظَّمَهُ رَجَبَ العودُ : خرج منفردًا رَجَبَ فلانًا بقول سيِّئ : رجَمه به". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں