بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رجاء صحابیہ کا نام


سوال

میں اپنی بچی کا نام "رجاء"  رکھنا چاہتا ہوں,  نام ایک کتاب "رہنمائے اسلامی نام" میں ایک صحابیہ کا ہے۔ مہربانی فرما کے راہ نمائی فرمائیں!

جواب

جی بالکل! "رجاء" یہ صحابیہ رضی اللہ عنہا کا نام ہے، اسی وجہ سے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے باب باندھا ہے، "حدیث امرأة یقال لها رجاء" پھر حدیث ذکر کی ہے:

"عن ابن سیرین عن امرأة یقال لها رجاء قالت: کنت عند رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم إذا جاء ته امرأة بابن لها فقالت: یا رسول اللّٰه! أدع لي فیه بالبرکة الخ (مسند الإمام أحمد: ج۵ ص۸۳) قال في المجمع: رجاله رجال الثقات (مجمع الزوائد:ج۳ص۶)

آپ اپنی بچی کا نام "رجاء" رکھ سکتے ہیں، ان شاء اللہ باعثِ برکت ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200411

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں