بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ربیع الاول کی مناسبت سے تیار کردہ کھانا کھانے کا حکم


سوال

ماہ ربیع الاول میں جو لوگ کھانے پینے کی چیزیں گھروں میں بھیجتے ہیں، ان کا کھانا کیسا ہے؟

جواب

ماہ ربیع الاول میں گھروں میں بھیجا گیا کھانا اگر  اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے نام کی نیاز ہو تو اس کا کھانا حرام ہوگا، اور اگر وہ اللہ کے نام کی نیاز ہو اور ایصالِ ثواب مقصود ہو تو  بھی چوں کہ ان ایام کو خاص کرکے نیاز دینا بدعت بن چکا ہے، اس لیے اگر ضرورت مند نہ ہو تو ایسے کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ اگر ضرورت مند ہو تو وہ کھا سکتا ہے۔

اور اگر وہ کھانا نیاز کا نہ ہو، محض اکرامِ مسلم کے طور پر پکایا گیا ہو تو اس صورت میں مال دار و غیر مال دار سب کھا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200080

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں