بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

راستہ استعمال کرنا


سوال

ہمارے ہوٹل کے ساتھ فٹ پاتھ پر ہم کرسی ٹیبل وغیرہ لگا تے ہیں، جس کے ہم KMC والوں کو ماہانہ پیسے دیتے ہیں، چوں کہ ہمارا ہوٹل بہت چھوٹا ہے،ہو ٹل کے اندر بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے، مجبوراً باہر بٹھاتے ہیں، آیا ایسا کاروبار کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ جو رقم ہم KMC والوں کو دیتے ہیں اس سےکاروبارشرعاً جائز ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر  KMC کا ادارہ قانوناً اس جگہ کی اجرت آپ سے وصول کرتا ہے، اور فٹ پاتھ پر کرسی ٹیبل لگانے سے راہ گیروں کو تکلیف نہیں ہوتی تو اس جگہ کا استعمال  آپ کے لیے جائز ہوگا، بصورتِ دیگر یہ جگہ گزرنے والوں کا حق ہے اور اس میں رکاوٹ رکھ کر اس کو روکنا جائز نہیں، ہوٹل میں جتنی جگہ ہو صرف اس کو ہی استعمال کریں۔ نیز  خلافِ قانون پیسے دینے کی صورت میں KMC  کو دی جانی والی رقم رشوت ہوگی۔ کاروبار فی نفسہ جائز ہوگا، البتہ راہ گیروں کا راستہ روکنا اور رشوت دینا گناہ ہے، اس لیے ان دونوں صورتوں سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں