کیا رات کو کسی پہر زوال کا ٹائم ہوتاہے?
زوال کے وقت ے مراد یہ ہوتا ہے کہ جن اوقات میں سورج دن کے درمیان میں سر کے اوپر پہنچ جائے اور پھر وہاں سے زائل ہو اور نیچےکی طرف آئے۔لہذا زوال کا وقت دن کے درمیان میں ہی ہوتا ہے رات میں کوئی ایسا وقت نہیں ۔ نیز پوری رات میں نفل یا قضا نماز پڑھنے کے لیے کوئی وقت ممننوع یا مکروہ نہیں، البتہ اس دن کی عشاء کی نماز کو بلاعذر رات کے دوسرے آدھے حصہ تک مؤخر کرکے پڑھنا مکروہ ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200490
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن