بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دین اپنا اپنا اور تہوار سب کا ایک ہے کہنا


سوال

آج کل بعض سیاسی مسلم لیڈروں کی جانب سے یہ بات بارہا ہندوں کی پوجا وغیرہ تہواروں میں کہی گئی کہ دین ہر ایک شخص کا خود اپنا اپنا اور تہوار سب لوگوں کا ایک ہے؟ یہ بات ان مجلسوں میں شرکت کےلیے ترغیباً  کہی جاتی ہے،  کیا یہ نظریہ صحیح ہے؟ اس کا معتقد دائرہ اسلام سے خارج ہوجائے گا یا نہیں؟ 

جواب

 ’’دین ہر ایک شخص کا خود اپنا اپنا، اور تہوار سب لوگوں کا ایک ہے‘‘، کہنا اور یہ نظریہ رکھنا شرعاً درست نہیں ہے.   باقی مذکورہ شخص کے دائرہ اسلام سے خارج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ وضاحت طلب، اورکہنے والے کے عقیدے اور سیاق و سباق پر موقوف ہے۔ فقط وا للہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200794

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں