بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسرے کے پاسپورٹ پر سستی گاڑی منگواکر نفع کمانے اور پاسپورٹ والے کو بھی اجرت دینے کا حکم


سوال

آج کل پاسپورٹ پر ایک کاروبار شروع ہے، جس کا طریقہ کار میری معلومات کے مطابق کچھ یوں ہوتاہے  کہ جب کوئی آدمی باہر ملک( امارات) سے پاکستان چھٹی پر آنا چاہتاہے تو جو لوگ یہی پاسپورٹ کا کاروبار کرتے ہیں، یہ لوگ اس کے نام پر  باہر ملک میں اکاؤنٹ بنا لیتے  ہیں اور اس میں پیسہ ڈال لیتے ہیں، (اس لیے کہ جب گاڑی اس کے پاسپورٹ پر منگواتے  ہیں تو اس کے اکاؤنٹ سے پیسہ کٹ جاتا ہے) جب یہ پاکستان پہنچ جاتا ہے تو یہی ایجنٹ لوگ پاسپورٹ والے سے پاسپورٹ وصول کرکے اسی پاسپورٹ کو کراچی بھیج دیتے ہیں، وہاں پر اسی پاسپورٹ کو سکین کرکے واپس کر دیتے  ہیں(اور کہتے ہیں کہ اس کے ذریعے سے جاپان سے گاڑی منگوائی جاتی ہیں، چوں کہ اس کے ذریعے سے جو گاڑی حاصل کی جاتی ہیں وہ عام ریٹ سے سستی مل جاتی ہیں) اور پاسپورٹ کے مالک کو کچھ رقم(مثلاً 60یا 80 ہزار روپے )دے دیتے ہیں تو کیا پاسپورٹ کے مالک کے لیے یہ پیسہ لینا جائز ہے یا نہیں؟  اگر جائز نہیں تو جو پیسہ اس نے وصول کیا ہے، اس کا کیا حکم ہوگا؟ اور اسی طریقے سے ایجنٹ لوگ اور اصل کاروبار والے لوگوں کے پیسوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

پاسپورٹ کے مالک کے لیے صرف اس کے  پاسپورٹ کے ذریعہ اکاؤنٹ بناکر اس کے ذریعہ گاڑی منگوانے  کی  اجرت  لینا جائز نہیں ہے،کیوں کہ اس میں اس کا کوئی عمل نہیں پایا جارہا ہے، باقی ایجنٹوں اور کاروبار کرنے والوں کی کمائی کا حکم اس پر موقوف ہے کہ جس طریقہ کار کے ذریعہ وہ گاڑی منگواتے ہیں اس میں دھوکا دہی،  جھوٹ اور قانون کی خلاف ورزی شامل ہے یا نہیں، اس ملک کے قانون اور دیگر باتوں کی مکمل وضاحت معلوم ہونے کے بعد ہی اس کا جواب دیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201352

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں