بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دوبئی میں زوال کا وقت اور زوال سے پہلےجمعہ کی سنتوں کا حکم


سوال

میں دبئی میں ہوں، مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ دبئی میں زوال کا وقت کیا ہے؟ دبئی میں ظہر کا وقت 12 بج کر 9 منٹ ہے، میں عموماً جمعہ والے دن لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ زوال کے وقت میں 12  بجے سے لے کر  12:09  کے درمیان 4 رکعات سنتیں پڑھتے ہیں، میں کیا کروں؟براہ مہربانی دوبئی میں زوال کا وقت بتادیں اور ہم 4 رکعات سنتیں کب پڑھیں؟

جواب

کسی بھی مقام میں زوال کا وقت سال بھر یک ساں نہیں رہتا، موسم کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے،  29 نومبر 2019ء بروز جمعہ کو دبئی میں زوال کا وقت 12 بج کر 7 منٹ ہے، لہذا اس سے پہلے جمعہ کی سنتیں پڑھنا درست نہیں، زوال کا وقت ہوجانے کے بعد جمعہ کی سنتیں پڑھنا درست ہے۔

زوال کے وقت سے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد احتیاطاً نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔ اور اگر دبئی میں زوال کے فوراً بعد خطبہ جمعہ کی اذان اور خطبہ شروع ہوجاتاہے، سنتوں کا وقت نہیں دیا جاتا، تو جمعے سے پہلے والی سنتیں جمعے کے بعد ادا کرلیں۔ تاہم بہتر یہ ہے کہ ایسی جگہ جمعہ ادا کریں جہاں جمعے سے پہلے کی سنتوں کا وقت بھی دیا جاتاہو۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200749

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں