بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دوا کے ذریعہ زیرِ ناف یا زیرِ بغل بالوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا حکم


سوال

کیا کوئی مرد یا عورت اپنے زیرِ  ناف یازیرِ  بغل بال دوائی سے ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتا ہے کہ پھر کبھی نہ اگیں؟

جواب

دوا  سے زیرِ  ناف یا زیرِ  بغل بالوں کو ہمیشہ کے  لیے ختم کرنے میں شرعاً  کوئی ممانعت نہیں ہے، البتہ اہلِ  طب (طبیب، ڈاکٹر وغیرہ) سے مشورہ کرلینا چاہیے کہ کہیں ایسا کرنا جسم کے  لیے نقصان دہ تو نہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں