بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دو طلاقوں کے بعد نکاح کرنے سے دو طلاقیں ختم ہوجائیں گی یا نہیں؟


سوال

اگر کسی نے اپنی اہلیہ کو دو 2 طلاق دی ہیں الگ الگ عرصوں میں،  پھر رجوع بھی کیا ہے، اب چاہتا ہے کہ وہ جو  2 دو طلاق ہیں وہ ختم ہو جائیں۔  اس کا طریقہ کیا ہے؟  ان 2 طلاقوں کے لیے از سر نو نئے حقِ  مہر کے ساتھ نکاح ہو سکتا ہے؟

جواب

جو دو طلاقیں مذکورہ شخص دے چکا ہے، اب نکاح کرنے سے وہ ختم نہیں ہوسکتی ہیں، چناں چہ مذکورہ شخص کے پاس صرف ایک مزید طلاق کا ہی اختیار باقی ہے۔ مزید ایک طلاق دینے کی صورت میں اس کی بیوی پر مجموعی طور پر تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی اور وہ اپنے خاوند پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200672

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں