بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو طلاقِ رجعی کے بعد کیا تجدیدِ نکاح ضروری ہے؟


سوال

دو طلاقِ  رجعی کے بعد تجدیدِ  نکاح ضروری ہے یا نہیں؟ 

جواب

دو طلاقِ  رجعی کے بعد دورانِ  عدت رجوع کرنے کی صورت میں تجدیدِ نکاح کی ضرورت نہیں ہوتی، قولاً یا عملاً رجوع کافی ہوتاہے، البتہ قولاً رجوع کرنا بہتر ہے، یعنی صرف زبان سے کہہ دے کہ میں نے رجوع کیا تو وہ اس کی بیوی سمجھی جائے گی، البتہ رجوع پر گواہ بنادینا بہترہے۔ 

اور  عدت کے بعد باہمی رضامندی سےدوبارہ نکاح  کرنا ضروری ہے۔

بہردوصورت آئندہ صرف ایک طلاق کا اختیار باقی رہے گا۔ فقط واللّٰہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200921

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں