بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو طلاقِ رجعی دینے کع بعد رجوع کرنا


سوال

کو  ئی بندہ اپنی بیوی کو  ایک وقت میں دو  بار طلاق دے، پھر دوسرے ہی دن رجوع کر لیتا ہے تو اس مسئلہ کی شرعی وضاحت فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص نے طلاق کے صریح الفاظ کے ساتھ اپنی  بیوی کو دو طلاقیں ایک ہی وقت میں دی تو اس سے اس کی بیوی پر دو طلاق ِ رجعی واقع ہوگئیں، اور جب اگلے دن اس نے رجوع کرلیا تو یہ رجوع درست ہوگیا اور دونوں کا  نکاح برقرار رہا، اب آئندہ کے لیے شوہر  کے پاس ایک طلاق کا اختیار باقی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200721

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں