بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو شخصوں کا ایک گاڑی مشترکہ طور پر خریدنے کے بعد ایک شریک کو قسطوں میں ادائیگی کی شرط پر بیچ دینے کا حکم


سوال

حامد اور شاہد نے ایک گاڑی نقد تین لاکھ پینسٹھ  ہزار روپے  میں خریدی  جس  میں  سے  دو  لاکھ  پچیس  ہزار  حامد  کے  اور  ایک  لاکھ  چالیس  ہزار روپے  شاہد کے ہیں۔  بعد ازاں  مذکورہ  گاڑی  چار  لاکھ  آٹھ  ہزار  آٹھ  سو روپے  میں حامد ہی کو فروخت کر دی۔ جس  کی اقساط  بارہ  ماہ میں ادا کرنی ہیں۔ اس طرح حامد کی رقم دو لاکھ باون ہزار روپے اور شاہد کی رقم ایک لاکھ چھپن ہزار آٹھ سو ہو گئی۔ شاہد نے اپنی رقم کی ادائیگی ایک لاکھ چالیس ہزار روپے  بارہ ماہ بعد اور باقی رقم کا ماہانہ چودہ سو روپے طے کر لیا۔ کیا یہ معاملہ شرعاً  درست ہے؟ 

جواب

ایک شریک (شاہد) کا اپنے حصے کو متعینہ قیمت (جیساکہ سوال میں ایک لاکھ چھپن ہزار آٹھ سو روپے طے ہے) کے عوض دوسرے شریک (حامد) کو فروخت کرنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں