بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دو شخصوں کا ایک ساتھ ایک دوسرے کو سلام کرنا


سوال

اگر دو آپس میں ملنے والے لوگ ایک ساتھ ایک دوسرے کو سلام کریں تو دونو ں کے اوپر جو سلام کا جواب واجب تھا وہ ادا ہوگیا یا دوبارہ جواب دینا ضروری ہے؟

جواب

جب دوآدمی بوقتِ ملاقات ایک ہی وقت میں ایک دوسرے کو "السلام علیکم" کہیں تو ہرایک پر جواب "وعلیکم السلام" واجب ہوجائے گا۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7/ 2944):
"وإذا تلاقى رجلان وسلم كل واحد منهما على صاحبه دفعةً واحدةً، أو أحدهما بعد الآخر، فقال القاضي حسين وصاحبه أبو سعيد المتولي: يصير كل واحد منهما مبتدئاً بالسلام، فيجب على كل واحد أن يرد على صاحبه. وقال الشاشي: فيه نظر، فإن هذا اللفظ يصلح للجواب، فإذا كان أحدهما بعد الآخر كان جواباً، وإن كانا دفعةً لم يكن جواباً. قال: وهو الصواب". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں