بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دو ستروں کے درمیان رسی باندھنا


سوال

اکثرمساجدمیں نمازی کے آگے سترہ رکھاہوتاہے اورایک سترے سے دوسرے سترے کے درمیان رسی باندھی ہوتی ہے،آیادونوں ستروں کے درمیان جو رسی باندھی جاتی ہے یہ فاصلہ بھی سترے میں شامل ہے؟

جواب

سترہ کے لیے ضروری ہے کہ ایک انگشت کے بقدرموٹی چیزہواورایک ذراع تقریباً ڈیڑھ فٹ لمبائی ہو،لہذا صورت مسئولہ میں ایک سترے سے دوسرے سترے کے درمیان نمازیوں کے سامنے رسی یاتارکاباندھناتوجائزہے تاکہ نمازیوں کادھیان جمارہے ،لیکن چونکہ رسی یاتارسترے کے لیے کافی نہیں ،اس لیے دونوں ستروں کے درمیان رسی کے سامنے والے حصے سے گزرناجائزنہ ہوگاگزرنے والابدستورگناہ گاررہے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143708200055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں