بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو بہنوں سے نکاح کی حرمت کے باوجودحضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دو بہنوں سے نکاح کیسے کیا؟


سوال

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بیٹیوں کا نکاح حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے ہو ا حال آں کہ قرآن کریم میں دو بہنوں سے نکاح کرنا حرام قرار دیا ہے؟

جواب

قرآن کریم میں دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں جمع کرنے سے منع کیا گیا ہے، جب کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیوں کا نکاح یکے بعد دیگرے ہوا ہے، یعنی ایک صاحب زادی کے انتقال کے بعد دوسری صاحب زادی سے نکاح ہوا، بیک وقت دو نوں بہنیں نکاح میں نہیں تھیں ؛اس لیے اشکال کی کوئی بات نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں