بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دو آدمیوں کے ذبح کرنے کی صورت میں دونوں کا تسمیہ پڑهنا واجب ہے


سوال

 

اگر جانور کو ذبح کرنے کے لئے دو آدمیوں نے چھری پکڑی ہو اور ایک تکبیر پڑھےلیکن دوسرا نہ پڑھے تو جانور حلال ہوگا؟

اگر جس نے تکبیر نہیں پڑھی وہ تھوڑا سا گلا کاٹ کر ہٹ جائے اور دوسرا پورا ذبح کردے تو ٹھیک ہے؟

جواب

جانور کو ذبح کرنے والے کےلئے بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا واجب ہے، اگر ذبح کرنے والے بیک وقت دو افراد ہوں تو دونوں کے لئے بسم اللہ پڑھناواجب ہے، لہذا پہلی صورت میں اگر دونوں میں سے کسی ایک شخص نے قصدا اور جان بوجھ کر بسم اللہ چھوڑی ہو تو جانور حلال نہ ہوگا، اور دوسری صورت میں بھی پہلے ذبح کرنے والے کے جان بوجھ کر بسم اللہ چھوڑنے کی صورت میں جانور حلال نہیں ہوگا، البتہ بھول،کر چھوڑنے کی صورت میں حلال ہوگا، واللہ اعلم!


فتوی نمبر : 143611200016

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں