بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دن اور رات کے نوافل میں دو دوکی نیت باندھے یا چار کی؟


سوال

دن اور رات کے نوافل کتنی رکعتیں اکٹھی پڑھ سکتے ہیں اور افضل کیاہے؟

جواب

دن اور رات میں آدمی کو اختیار ہے کہ نوافل کی ادائیگی میں دودورکعت کی نیت باندھے یا چارچار رکعت  کی ،دونوں طرح جائز ہے۔البتہ امامابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک  چار چار رکعت پڑھنا افضل ہے ،اور صاحبین رحمہمااللہ کے نزدیک  رات کے نوافل میں دودورکعت  پڑھناافضل ہیں،بعض فقہاء نے صاحبین کے قول کو اختیار کیا ہے،جیساکہ علامہ شامی رحمہ اللہ نے لکھا ہے:

"( وتكره الزيادة على أربع في نفل النهار وعلى ثمان ليلاً بتسليمة)؛ لأنه لم يرد ( والأفضل فيهما الرباع بتسليمة )، وقالا: في الليل المثنى أفضل، قيل: وبه يفتى".(2/16ط:بیروت)

المحیط البرہانی میں ہے:

"فرع: مسألة أخرى:أن صلاة الليل مثنى بتسليمة واحدة أفضل أو أربع؟ فعن أبي حنيفة أربع، وعنهما مثنى".(2/162داراحیاء التراث العربی)

دررالحکام شرح غررالاحکام میں ہے:

"( قوله: وعندهما في النهار رباع وفي الليل مثنى ) يفيد أنه لا خلاف في أفضلية الأربع بتسليمة نهاراً، وأنه لا بأس بالزيادة على المثنى ليلاً، وهو أولى من قول الهداية: وقالا: لايزيد بالليل على ركعتين بتسليمة؛ لأن المراد به من حيث الأفضلية لا من حيث الكراهة، فإن الزيادة عليهما ليست بمكروهة بالاتفاق في الليل، كما في النهاية.وبقولهما: إن الأفضل في الليل مثنى مثنى يفتى اتباعاً للحديث، نقله الكاكي عن العيون".(2/19)فقط و اللہ تعالی اعلم


فتوی نمبر : 144001200790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں