بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دماغ کی ہڈی توڑنے کی دیت


سوال

دماغ کی ہڈی ٹوٹ جائے اور دماغ کو نقصان پہنچانے  دیت کیا ہے ؟

جواب

اگر کسی شخص نے دوسرے کے سر پر ایسی ضرب لگائی جس سے اس کے دماغ کی ہڈی ٹؤٹ گئی اور دماغ کو نقصان پہنچا، لیکن دماغ نکلا نہیں اور مضروب  مرنے سے بچ گیا تو مارنے والے پر ایک تہائی دیت لازم ہوگی۔ 

اللباب فی شرح الکتاب میں ہے:

"والهاشمة وهي التي تهشم العظم أي تکسره، والمنقلة وهي التي تنقل العظم عن موضعه بعد کسره، والآمة وهي التي تصل إلی أم الدماغ وهي الجلدة التي فیها الدماغ وبعدها الدامغة ... وهي التي تخرج الدماغ، ولم یذکرها محمد؛ للموت بعدها عادةً، فتکون قتلاً لاشجاجاً ... وفي الهاشمة عشر الدیة، وفي المنقلة عشر ونصف عشر الدیة، وفي الآمة ثلث الدیة". (41/3 ط:قدیمی )فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201414

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں