بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دفتری اشیاء کا ذاتی استعمال کرنا


سوال

میں ایک دفتر میں کام کرتا ہوں ،وہاں ہم کچھ ضرورت کی اشیاء  منگواتے  ہیں  کھانے پینے کی اور اس کے علاوہ صفائی کی تو کبھی کبھی ان اشیاء کے ساتھ کچھ   چیزیں ساتھ لگی ہوئی آجاتی ہیں، مثلًا سرف  کے  ساتھ  صابن  وغیرہ ، کیا ان چیزوں کو دفتر کے بجائے ہمارا ذاتی استعمال کرنا اورگھر لے جانادرست ہے؟

جواب

آفس کی اشیاء  جوملازمین کو آفس میں استعمال کے لیے دی  جاتی ہیں،ان کا استعمال آفس کی حد تک تو درست ہے، البتہ   ان اشیاء کو مالک کی اجازت کے بغیر اپنے ذاتی استعمال میں لانایاگھر لے جانا ملازم کے لیے  جائز نہیں ہے، البتہ اگر آفس کا مالک اجازت دے دے تو پھرملازم ان اشیاء کو اپنے ذاتی استعمال میں بھی لاسکتا ہے اور گھر بھی لے جاسکتاہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200369

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں