ولیمہ میں افراد کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ تعداد کتنی ہے؟
شریعتِ مطہرہ میں ولیمہ کو مسنون قرار دیا گیاہے،البتہ ولیمہ میں کتنے افراد مدعو کیے جائیں؟اس بارے میں شریعت نے کوئی مخصوص تعداد متعین نہیں فرمائی۔ولیمہ اپنی استطاعت کے مطابق کیاجائے،یعنی ولیمہ میں اتنے ہی لوگ مدعوکیے جائیں جن کو آدمی بہ سہولت کھاناکھلاسکتاہو۔ اوردعوت میں اتنی ہی رقم خرچ کی جائے جس کی استطاعت وگنجائش خود آدمی کے پاس موجود ہو، اپنی حیثیت سے بڑھ کر قرض لے کر نام ونمود اور شہرت وفخر کے لیے دعوت کرنے سے منع کیاگیاہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143907200107
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن