بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعائے تراویح کا ثبوت


سوال

تراویح میں پڑھی جانے والی تسبیح تراویح کا حکم کیا ہے؟ اور اس کی اصل کیا ہے؟ کیا ہر چار  رکعات کے بعد اس تسبیح کا پرھنا افضل ہے؟ یا کچھ اور کلمات بھی پڑھے جا سکتے ہیں؟

جواب

تراویح میں ہر چار رکعت کے بعد جو دعا مشہور ہے وہ کسی روایت اور حدیث میں ایک ساتھ نہیں ملتی ،البتہ ٹکڑے ٹکڑے میں مل جاتی ہےجوڑنے سے یہی دعا بن جاتی ہے۔ہر چار رکعت کے بعد تھوڑی دیر بیٹھنا مستحب ہے اور اس دوران اس دعا کا پڑھنا ضروری نہیں ،تسبیح و تہلیل، درود شریف اور دعائے ماثور وغیرہ کچھ بھی پڑھا جاسکتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200917

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں