بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دعا میں ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی پڑھنا


سوال

کچھ ائمہ دعا ختم کرنے سے پہلے ﴿ اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلَائِكَتَه يُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِيِّ﴾ پڑھتے ہیں، اس کا پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ دعا کے آداب میں سے ہے کہ اول و آخر درود شریف کا اہتمام کیا جائے، البتہ درود شریف پڑھنے سے پہلے ﴿ اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلَائِكَتَه يُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِيِّ﴾  پڑھنے کو  لازم سمجھنا بے اصل ہے ، اور مذکورہ آیت  درود شریف پڑھنے سے پہلے نہ پڑھنے والوں پر نکیر کرنا یا ان کو درود شریف نہ پڑھنے والا سمجھنا غلط عمل ہے، پس اگر کوئی شخص مذکورہ آیت  درود شریف سے پہلے پڑھنے کو لازم نہ سمجھتا ہو، بلکہ سامعین کو بھی درود شریف  پڑھنے کی ترغیب دینے کی غرض سے پڑھ لیتا ہو تو اس کی اجازت ہوگی، لیکن کچھ لوگوں کا معمول یہ ہے کہ وہ بہرصورت بآوازِ بلند مذکورہ آیت پڑھتے ہیں، گویا عملاً وہ اسے لازم  اور دعا کا حصہ سمجھتے ہیں؛ اس لیے التزام مالایلزم (جو چیز لازم نہ ہو، اسے لازم سمجھنے) کی وجہ سے اس سے اجتناب لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں