بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کی سیٹنگ کرانے والے حافظ کا تراویح کی امامت


سوال

 اگر کوئی حافظ داڑھی کی سیٹنگ کراتا ہو تو  وہ رمضان میں تراویح پڑھا سکتا ہے؟

جواب

حافظ صاحب اگر سیٹنگ کراتے ہوئے داڑھی ایک مشت سے کم کرادیتے ہیں توایک مشت سے کم داڑھی رکھنا موجبِ فسق ہے؛ لہٰذا جب تک توبہ کرنے کے بعد مذکورہ حافظ ایک مشت داڑھی پوری نہ کرلے اس کی امامت مکروہ تحریمی رہے گی۔ اور اگر ایک مشت سے کم نہیں کرتا یا داڑھی کے علاوہ چہرے یا حلق کے بالوں کی سیٹنگ کرتاہے تو  اس کی امامت جائزہوگی۔ فقط واللہ ا علم


فتوی نمبر : 143908200661

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں