بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی چھوٹی کرنا


سوال

کیا چھوٹی چھوٹی جو داڑھی رکھی ہوئی ہے ہم نے،  وہ رکھ سکتے ہیں یا گناہ ہے؟ جیسے ہم ہر ہفتے اس پہ تین، چار نمبر مشین لگواتے ہیں اور سائیڈوں سے سیٹنگ کرواتے ہیں، کیا یہ جائز ہے ؟

جواب

داڑھی  رکھنا واجب  ہے،  ایک مشت سے کم داڑھی کاٹنا ،مونڈوانا یا مشین لگوانا ناجائز اور    گناہِ کبیرہ ہے اور اس کا مرتکب  فاسق  ہے  ؛ لہذا  داڑھی کو  مشین  یا  قینچی کے  ذریعے سے ایک مشت سے چھوٹا مت کریں اور   داڑھی کاٹنے  پر  صدقِ  دل سے توبہ اور استغفار کریں ، البتہ ایک مشت سے زائد بال  ہوں تو ان   کو کاٹ سکتے ہیں ۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤ، مجوسیوں کی مخالفت کرو۔

" عن أبي هریرة رضي اللّٰه عنه قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیه وسلم: جُزُّوا الشوارب، وأرخوا اللحی، خالِفوا المجوس".

(صحیح مسلم، کتاب الطهارة / باب خصال الفطرة ۱؍۱۲۹رقم:۲۶۰بیت الأفکار الدولیة)

داڑھی کے  کاٹنے کے حوالے سے  تفصیلی فتویٰ درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیجیے:

داڑھی کاٹنا باجماعِ امت حرام ہے 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200479

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں