بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی مونڈنے والے کو دیکھنے کا حکم


سوال

کیا کسی ڈاڑھی منڈے کے چہرے کی طرف دیکھنا جائز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو فارس کے ایلچیوں سے منہ موڑ لیا کیونکہ وہ ڈاڑھی منڈے تھے۔۔؟

جواب

کسی فاسد نیت کے بغیر داڑھی مونڈھنے والے کے چہرے کو دیکھنا فی نفسہ جائز ہے، فارس کے ایلچیوں نے داڑھیاں مونڈھ رکھی تھیں اور مونچھیں بڑھا رکھی تھیں، اس لیے ان کے فعل کےعدم جواز  اور منکر سے نفرت کے ا ظہار کے طورپرنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے چہرہ پھیر لیاتھا۔آج بھی حکم یہ ہے کہ منکر کو ختم نہ کرسکیں تو کم ازکم اس پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہارکردیں ۔ واللہ اعلم.


فتوی نمبر : 143801200015

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں