بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1446ھ 04 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

داڑھی منڈے کی اذان کا اعادہ


سوال

کیا داڑھی مونڈنے والے کی اذان و اقامت واجب الاعادہ ہے یا نہیں؟ 

جواب

داڑھی منڈانے یا کتروانے والے شخص کی اذان واقامت مکروہ ہے؛ تاہم اگر ایسے شخص نے اذان واقامت کہہ دی ہے تو لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔

"فلو أذّن الفاسق صحّ مع الکراهة عند الحنفیة والشافعیة". (الفقه علی المذاهب الأربعة، ۱۸۱ بیروت)

"ویکره أذان الفاسق ولایعاد". (الفتاوی الهندیة ۱؍۵۴)

في رد المحتار:

’’وحاصله أنه يصح أذان الفاسق وإن لم يحصل به الإعلام أي الاعتماد على قبول قوله في دخول الوقت، بخلاف الكافر وغير العاقل فلايصح أصلاً‘‘.(1/393) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200882

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں