بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

داڑھی رنگنے کا شوق


سوال

میرے شوہر کی عمر  50 سال ہے اور ان کو داڑھی رنگنے کا شوق ہے، میں ان کو منع کرتی ہوں، لیکن وہ نہیں مانتے۔ آپ اس بارے میں شرعی حکم بتائیں!

جواب

داڑھی یا سر کے سفید بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے، کیوں کہ صحیح حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔ سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں  سے رنگنا جائز ہے۔

لہذا اگر کالے رنگ کے علاوہ اور کوئی رنگ آپ کے شوہر داڑھی پر لگائیں تو انہیں منع نہیں کریں، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
صحيح مسلم (3/ 1663):
"عن جابر بن عبد الله، قال: أتي بأبي قحافة يوم فتح مكة ورأسه ولحيته كالثغامة بياضاً، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «غيروا هذا بشيء، واجتنبوا السواد»".

یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو قحافہ  (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے والد) کے سفید بالوں کو دیکھ کر فرمایا تھا کہ  ان کے سفید بالوں کو رنگ دو، مگر سیاہ رنگ سے انہیں بچانا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں