بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دانتوں پر تہ جم جائے تو غسل کا حکم


سوال

دانتوں پر اگر پکے داغ ہو ں یا ایسی  پکی تہہ جم گئی  ہو جو مسواک یا ٹوتھ پیسٹ سے نہیں ہٹائی جاسکتی  ہو، اگر کسی سخت چیز لوے وغیرہ سے اتارنے کی کوشش کی جائے تو دانت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو تواس طرح دانتوں سے غسل ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

مذکورہ صورت میں چوں کہ یہ داغ یا تہہ دانتوں کا جز  بن گئی ہے؛ اس لیے اس پر پانی لگنا دانتوں پر پانی لگنے کے قائم مقام ہوگا اور غسل درست ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200898

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں