بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

دانت میں سوراخ ہو تو غسل کا حکم


سوال

اگر دانت میں سوراخ ہو، اور غسل کے دوران اس میں کھانے کی کوئی چیز پھنسی رہ گئی ہو تو کیا غسل ہو جائے گا؟

جواب

اگر سوراخ میں مذکورہ چیز کے پھنسے ہونے کی حالت میں پانی اندر تک پہنچ جاتا ہو تو غسل ہوجائے گا، ورنہ نہیں، ایسی صورت میں پھنسی ہوئی چیز نکالنی ہوگی۔

"ولایمنع ما علی ظفر صباغ و لا طعام بین أسنانه أو في سنّه المجوف، به یفتی، و قیل: إن صلبًا منع، و هو الأصحّ".(الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطهارة، 1/152 ط سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200722

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں