بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

دادا کے انتقال کے بعد پہلی عید پر خوشی منانے کا حکم


سوال

 میرے دادا کا تین مہینے پہلےانتقال ہوگیا تھا، اس دفعہ ان کی پہلی رمضان عید ہے،  اس دن نئےکپڑے پہن سکتے ہیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دے سکتے ہیں؟

جواب

شرعی اعتبار سے شوہر کے علاوہ کسی کے انتقال کے بعد تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں؛ اس لیے جب آپ کے دادا کے انتقال کو تین ماہ گزرچکے ہیں تو اب عید کے موقع پر نیا لباس پہننا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دینا شرعاًدرست ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، بلکہ اگر بطورِ رسم ورواج اسے معیوب سمجھا جاتاہو  تو ایسی رسم کو ختم کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143908200941

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں