بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خون کے رشتوں سے نکاح کا حکم


سوال

کیا خون کے رشتے سے نکاح جائز ہے؟

جواب

 خونی رشتوں یا اس کے علاوہ محارم یہ ہیں:

1- تمام اصول (یعنی والد، والدہ، دادا، دادی، نانا، نانی وغیرہ اوپر تک)۔

2- تمام فروع( یعنی بیٹا، بیٹی، پوتا، پوتی، نواسا، نواسی وغیرہ نیچے تک) ۔

3- بہن اور بہن کی اولاد( یعنی بہن کی بیٹی، پوتی،نواسی وغیرہ)۔

4- بھائی کی اولاد( بیٹی، پوتی، نواسی وغیرہ)۔

5- پھوپھی۔

6- خالہ۔

7- بیوی کی ماں (خوش دامن) اور اس کی دادی،نانی وغیرہ۔

8- بیوی کی بیٹی (جو کسی اور شوہر سے ہو اور آپ کے زیرِ کفالت ہو ) جب کہ بیوی سے صحبت کی ہو۔

9- والد کی منکوحہ (جس کو ہمارے عرف میں سوتیلی ماں کہا جاتا ہے)۔

10- بیٹے  کی منکوحہ (بہو)۔

 11- یہی تمام رشتے اگر رضاعی ہوں تو ان کا بھی یہی حکم ہے۔

12- جب تک کوئی عورت نکاح یا عدت میں ہو اس کی بہن، یا اس کی بھتیجی، بھانجی یا پھوپھی یا خالہ سے نکاح بھی منع ہے۔

مذکورہ رشتوں کے علاوہ کوئی لڑکی اگر کسی کے نکاح یا عدت میں نہ ہو  تو اس سے نکاح جائز ہوگا۔

" (حرم) على المتزوج ذكرا كان أو أنثى نكاح (أصله وفروعه) علا أو نزل (وبنت أخيه وأخته وبنتها) ولو من زنى (وعمته وخالته) فهذه السبعة مذكورة في آية: {حرمت عليكم أمهاتكم} [النساء: 23]،  ويدخل عمة جده وجدته وخالتهما الاشقاء وغيرهن وأما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته، لقوله تعالى:{وأحل لكم ما وراء ذلكم} [النساء: 24] (و) حرم المصاهرة (بنت زوجته الموطوءة وأم زوجته) وجداتها مطلقاً بمجرد العقد الصحيح (وإن لم توطأ) الزوجة لما تقرر أن وطئ الامهات يحرم البنات، ونكاح البنات يحرم الامهات، ويدخل بنات الربيبة والربيب.
وفي الكشاف: واللمس ونحوه كالدخول عند أبي حنيفة، وأقره المصنف (وزوجة أصله وفرعه مطلقاً) ولو بعيداً دخل بها أو لا، وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال (و) حرم (الكل) مما مر تحريمه نسباً ومصاهرةً (رضاعاً) إلا ما استثني في بابه.[الدر مع الرد : ٣/ ٢٨-٣١] فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں