بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کے لیے پلازو اور چوڑی دار پاجامہ پہنا


سوال

پلازو اور چوڑی دار پاجامہ پہننا عورتوں کے لیے درست ہے کہ نہیں ؟

جواب

 پلازو اور چوڑی دار پاجامہ کے اوپر اگر کُرتایا قمیص ہو  جس سے اعضاءِ جسم کی کیفیت وہیئت ظاہر نہ ہو، یعنی بالکل چست نہ ہو ، خواتین کے لیے گھر میں دیگر خواتین اور محرم مردوں کے سامنے پہننا جائز ہے،  البتہ غیر محرم کے سامنے اور کسی ضرورت کے لیے گھر سے باہر  نکلنے کی صورت میں مکمل پردے کا اہتمام ضروری ہے۔ اور اگر چوڑی دار پاجامہ کے اوپر ایسا لباس نہ ہو جس سے اعضاءِ مستورہ چھپتے ہوں (یعنی بالکل چست ہو اور اعضاء کی ہیئت ظاہر ہوتی ہو) تو محارم اور خواتین کے سامنے بھی اسے پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200903

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں