بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کے لیے نماز تراویح کا حکم


سوال

کیا نمازِ تراویح مستورات کے لیے ضروری نہیں؟کیامستورات کوجماعت کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

خواتین کے لیے بھی  تراویح پڑھنا سنتِ مؤکدہ ہے اور لازم ہے،البتہ جماعت سے نہ پڑھیں، بلکہ گھر میں ہی انفرادی طور پر پڑھیں،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کی نماز کو گھر اور گھر میں بھی اندرونی حصہ میں ادا کرنے کو  افضل قرار دیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چاہت اور احادیثِ مبارکہ کی روشنی میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اس پر اتفاق ہوا کہ عورتیں گھروں میں نمازیں ادا کریں ؛ اس لیے عورتوں کے لیے ضروری ہے کہ فرض نمازوں کی طرح تراویح بھی گھر ہی میں ادا کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200270

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں