بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواتین کا زیر ناف بالوں کے ویکس کے لیے پارلر جانے کا حکم


سوال

خواتین کے لیے زیرِ ناف بالوں کے اکھاڑنے کی ترغیب ہے،  اگر خاتوں خود نہ کر سکتی ہو تو کیا اس کے لیے کسی پارلر میں جا کر ویکس کرایا جا سکتا ہے؟ 

جواب

واضح رہے کہ ستر کا چھپانا فرض ہے اور کسی کے سامنے بلا ضرورت ستر کھولنا جائز نہیں ہے، اور ویکس کرانا ایسی ضرورت نہیں کہ اس کے لیے ستر کھولنا جائز ہو جائے؛ لہذا زیرِ ناف بالوں کے ویکس کرانے کی غرض سےکسی خاتون کا پارلر جانا جائز نہیں۔ اگر خود اکھاڑنے میں مشکل ہو تو کریم یا پاؤڈر وغیرہ استعمال کرے۔  فقط واللہ ا علم

 


فتوی نمبر : 144004200632

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں