بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں تعویذ کا تھیلا اور دو رنگ کا سانپ دیکھنا


سوال

Re: فتوی نمبر 144102200250‎

میں نے آپ کو جو خواب بھیجا تھا اس میں تھوڑا سا اضافہ کرنا ہے ,  جو خواب میں نے دیکھا تھا وہ کچھ یوں تھا :

میں نے خواب میں دیکھا کہ کسی نے مجھے کوئی چیز دی (یاد نہیں کھانے کی تھی یا کوئی بیگ، بستہ تھا) جیسے ہی میں نے کھولا تو اس میں بہت سارے تعاویز تھے ۔ 

جس دن میں نے یہ خواب دیکھا اس کے ایک دن کے فرق سے میری بیوی نے مسلسل دو روز ایک ہی خواب دیکھا، انہوں نے دیکھا کہ جیسے ہی گھر سے باہر نکلتی ہیں، ڈھیر سارے پانی پر ایک دو رنگ کا سانپ بیٹھا ہوا دکھائی دیتا ہے، (کالے اور دوسرا رنگ یاد نہیں) ۔

ان دونوں خواب کا اگر آپس میں کوئی جوڑ ہے تو ضرور بتائیے گا!

جواب

آپ کے خواب کی تو وہی تعبیر ہے جو پہلے دی جا چکی ہے۔ 

البتہ آپ کی اہلیہ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ غیر محرموں سے پردہ کا اہتمام کریں۔ خواب میں سانپ "بدخواہ شخص" ہوتا ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں