بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں منت ماننے کا حکم


سوال

میرے ایک دوست کی بیگم نے خواب میں دیکھا کہ ان کے شوہر کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے اور انہوں نے خواب میں منت مانی کہ 7 جانور ذبح کروں گی ۔ کیا خواب میں مانی گئی منت حقیقی زندگی میں پوری کرنا ضروری ہے ؟

جواب

مذکورہ عورت پر خواب میں مانی گئی منت شرعی طور پر پورا کرنا لازم نہیں ہے، البتہ اگر عورت اپنے اختیارسے اسے پورا کرتی ہے یا صدقہ کرتی ہے تو درست ہے۔

"ولذالم یعتبر أحدمن الفقهاء جوازالعمل في الفروع الفقهیة بما یظهر للصوفیة من الأمور الکشفیة أوحالات منامیة". (مرقاة:ج؍۹،ص؍۳۵۸،کتاب الفتن) (فتاویٰ حقانیه :ج؍۲،ص؍۲۷۲)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200799

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں