بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خواب میں جانور کامرنا


سوال

میں نےخواب دیکھاکہ ہمارےگھرسے ایک جانور ہم سےبھاگ جاتاہے، میں اورمیرے گھر والے اسے پکڑنے کی  کوشش  کرتے ہیں، لیکن وہ بھاگتےہوئےگرکرمرجاتاہے، مجھے یہ سمجھ نہیں آسکی کہ وہ جانور بیل ہے یا بھیڑ  یا اور کوئی؟ پھر جس جگہ وہ مرتا ہےتو میں ادھر جاکر پاس ہی بیٹھ جاتاہوں،  تھوڑی دیر میں مردہ جانورکےقریب سے ایک انجان سفید داڑھی والا شخص اٹھتاہےاورکہتا ہےکہ صبرکروجس کی امانت تھی، اس نے لے لی، جواب میں میں کہتا ہوں کہ الحمد اللہ!

مہربانی فرماکراس کی تعبیربتادیں!

جواب

اگر وہ بھیڑ ہے تو  تواضع، عاجزی وانکساری کی صفت ختم ہوتی جارہی ہے;  لہٰذا اپنے اندر تواضع پیدا کریں۔ اور اگر وہ بیل ہے تو کوئی مالی نقصان ہوا ہوگا جس پر صبر کی تلقین کی جارہی ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200752

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں