بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خنثی کی نماز کا طریقہ


سوال

تیسری جنس کا انسان مرد والی نماز پڑھے یا عورت والی؟

جواب

خنثی یعنی  تیسری جنس والا شخص اگر جسمانی اور خلقی اعتبار سے  مرد کے مشابہ ہے تو مردوں کے احکام اس پر لاگو ہوں گےاور مردوں ہی کی طرح نماز پڑھےگا اور اگر وہ غالب جسمانی ساخت کے اعتبار سے عورت کے مشابہ ہے تو اس پر عورتوں کے احکامات لاگو ہوں گے اور انہی کی طرح نماز پڑھے گا۔( فتاویٰ شامی جلد 6 صفحہ نمبر 729 )  اور اگر کسی ایک جانب کو ترجیح نہ دی جاسکتی ہو تو ایسے شخص کو خنثی مشکل کہا جاتا ہے، خنثی مشکل نماز عورتوں جیسی پڑھے گا اس لیے کہ یہ اس کے لیے  باعث ستر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143811200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں