بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خلیفہ نان ختائی


سوال

برائے کرم خلیفہ کی نان ختائی کھانے کا حکم بتادیں؟ کیوں کہ میرے آفس کے بعض احباب کا کہنا ہے کہ اس کا مالک قادیانی  ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جب تک کسی سے متعلق کوئی بات تحقیق سے  ثابت نہ ہوجائے، اس کی طرف منسوب کرنا شرعاً درست نہیں ہے، خصوصاً کسی کی طرف کفر کی نسبت کرنے میں حد درجہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

بہرحال، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے منتظمین کی تحقیق کے مطابق ’’خلیفہ‘‘ نان ختائی کے مالکان کے قادیانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں مل سکا؛  لہٰذا انہیں قادیانی کہنا جائز نہیں ہے، اور مذکورہ دکان کی حلال مصنوعات استعمال کرنا جائزہے۔

البتہ اگر  آپ کے  پاس اس حوالے سے کوئی تحقیق یا قطعی ثبوت ہے، تو وہ ارسال کردیجیے، اس کی روشنی میں مزید تحقیق کرکے جواب دیا جاسکے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200114

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں