بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خلع لینے والی عورت کی عدت


سوال

میں نے اپنے شوہر سے آج خلع لیا ہے ، مہر واپس کردیا ہے۔میرے لیے عدت کی مدت کتنی ہوگی ؟ اور دوران عدت میکے میں بیٹھ سکتی ہوں؟

جواب

جس عورت کو ایام آتے ہوں اس کے لیے طلاق یا خلع  کی صورت میں  عدت کی مدت تین ماہواریاں ہوں گی ، البتہ اگرعورت حاملہ ہوتو عدت بچے کی پیدائش پر ختم ہوگی۔

جس عورت کی ماہواری بند ہوجائے، اُس کی عدتِ طلاق/ خلع  مہینوں کے اعتبار سے تین ماہ میں پوری ہوگی۔

خلع کی عدّت کے ایام شوہر کے گھرمیں نامحرم کی طرح  گزارے، لیکن شوہر اگر وہاں رضامندی سے عدت نہ گزارنے دے یا وہاں رہ کر پردہ وغیرہ کی دشواری ہو تو   عدت اپنے والدین کے گھرمیں  گزارسکتی ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں