بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

خطبہ جمعہ کے ترجمہ کی رہنمائی


سوال

مجھے خطبہ جمعہ کا ترجمہ درکار ہے.

جواب

آپ نے بتایا نہیں جمعہ کے کون سے خطبے کا ترجمہ چاہیے؟ کیوں کہ جمعہ کا خطبہ مستقل طور پر مقرر نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے منقول مختلف خطبات کو سامنے رکھ کر اکابر نے مختلف خطبات مرتب کیے ہیں، اسی طرح کا ایک مجموعہ مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا  مرتب کردہ بھی ہے، "خطبات جمعہ و عیدین مع ضروری آداب و احکام"  کے نام سے  یہ مجموعہ کتب خانوں میں دست یاب ہے، اس میں جمعہ  اور عیدین کے خطبے اور ان کے ترجمے موجود ہیں، وہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201097

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں