بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

خطبہ جمعہ میں درودِ ابراہیمی پڑھنا


سوال

خطبہ جمعہ میں درودِ  ابراہیمی پڑھنا ثابت ہے یا نہیں؟

جواب

خطبہ جمعہ میں خطیب کے لیے مطلقاً درودِ  پاک پڑھنا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت ہے،  درودِ  ابراہیمی کا  پڑھا جانا ہمیں کسی روایت میں نہ مل سکا۔ اگر کوئی لازمی سمجھے بغیر اسے پڑھتا ہے تو یہ درست ہے۔

مسند أحمد ت شاكر (1/ 530):
" عون بن أبي جحيفة قال: كان أبي من شرط عليّ، وكان تحت المنبر، فحدثني أبي أنه صعد المنبر، يعني عليَّا، فحمد الله تعالى وثنى عليه وصلى على النبي صلى الله عليه وسلم".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200263

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں