بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ختم کرو یہ رشتہ کے جواب میں شوہر کا ہاں ٹھیک ہے ختم کردیا یہ رشتہ کہنا


سوال

میاں بیوی فون پر بات کرتے ہوئے کسی بات پر لڑ پڑے اور بیوی نے کہا کہ آئندہ کال اور اس ایم ایس مت کرنا اور ختم کردو  یہ رشتہ، پھر شوہر نے طلاق کی نیت کے بغیر  کہا :  ’’ہاں ختم کردیا یہ رشتہ‘‘۔ تو ان الفاظ کی وجہ سے نکاح پر کوئی فرق ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ سوال میں ذکر کردہ الفاظ" ہاں ختم کردیا یہ رشتہ" الفاظِ کنائی میں سے ہیں، جن سے طلاق واقع ہونے کے لیے شوہر کی جانب سے طلاق کی نیت کرنا ضروری ہے، پس صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً  طلاق کی نیت کے بغیر مذکورہ الفاظ شوہر نے کہے تھے تو ان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، دونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200780

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں